6 جنوری، 2019، 4:57 PM

پاکستان کے سابق صدر نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا

پاکستان کے سابق صدر نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں جے آئی ٹی رپورٹ کو قیاس آرائیوں پر مبنی قراردیتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ آصف علی زرداری کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ زرداری گروپ اور زرداری خاندان جے آئی ٹی کے الزامات مسترد کرتا ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی ہے، اور اس کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے ۔  جواب میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے تمام والیوم نہیں دیے گئے ، جے آئی ٹی رپورٹ پر اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تفتیشی رپورٹ،دستاویز ، عینی شاہدوں کےبیانات اور جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے ۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے زرداری گروپ کی 37 جائیدادیں منجمند کرنے کی سفارش کی ہے جس میں بلاول ہاؤس کراچی، لاہور اور زرداری ہاؤس اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

News ID 1887074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha